25 سالہ عبدالرحمان نے زہریلی چیز کھا کر زندگی ختم کرلی پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کردی
لاہور(کرائم رپورٹر) نواں کوٹ کے علاقے میں 25 سالہ نوجوان نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر زہریلی چیز کھا کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ پولیس کے مطابق چھپڑ اسٹاپ کے رہائشی طارق رحمان کے بیٹے عبدالرحمان نے گھر میں زہریلی چیز کھا لی، جس سے اس کی حالت غیر ہوگئی۔ اہل خانہ نے اسے طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا، جہاں وہ جانبر نہ ہوسکا۔ اطلاع ملنے پر نواں کوٹ پولیس نے لاش تحویل میں لے کر ضروری کارروائی کے بعد مردہ خانے منتقل کردی۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔