2افراد نے موت گلے لگا لی

لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں نامعلوم وجوہات کی بناء پر17 سالہ نوجوان سمیت 2افراد نے مبینہ طور پر خود کشی کر لی۔ ایدھی ترجمان کے مطابق مغلپورہ کے علاقے میں 55سال نور محمدنے نامعلوم وجوہات کی بنا ء پر مبینہ طور پر گلے میں پھندا ڈال کر اپنی زندگی ختم کر لی۔ اسی طرح شاد باغ کے علاقے میں 17 سالہ نوجوان نبیل نے مبینہ طور پر زہریلی گولیاں نگل لیں جس کے باعث اس کی حالت غیر ہوگئی اور بعدازاں وہ ہسپتال میں دم توڑ گیا ،پولیس نے لاشیں مردہ خانے منتقل کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔