غالب مارکیٹ فتح آباد میں 26 سالہ حمزہ پھندہ ڈال کر پنکھے سے لٹک گیا ، پولیس نے کارروائی شروع کردی
لاہور(کرائم رپورٹر)غالب مارکیٹ فتح آباد میں 26 سالہ نوجوان نے خودکشی کر لی ایدھی ترجمان کے مطابق 26 سالہ نوجوان نے بے روزگاری سے تنگ آکر گلے میں پھندہ ڈال کر پنکھے سے لٹک کر خودکشی کی متوفی کی شناخت 26 سالہ حمزہ ولد سرور کے نام سے ہوئی پولیس اور فرانزک ٹیم نے شواہد اکٹھے کر کے مختلف پہلوؤں پر کارروائی کا آغاز کر دیاپولیس اور تحقیقاتی اداروں کی کارروائی کے بعد لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کر دی گئی