ایل بلاک کوارٹرز کے رہائشی نعمت اللہ نے گھریلو تنازع پر زہریلی گولیاں کھائیں، مزید تحقیقات جاری
لاہور(کرائم رپورٹر)وحدت کالونی کے علاقے میں 55سالہ شخص نے خودکشی کر لی بتایا گیا ہے کہ وحدت کالونی میں ایل بلاک کوارٹرز کے رہائشی 55سالہ نعمت اللہ نے گھریلو تنازع پر زہریلی گولیاں کھائیں۔ پولیس کے مطابق متاثرہ شخص کو جناح ہسپتال منتقل کیا گیا مگرجانبر نہ ہو سکا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لاش کو قبضہ میں لیکر مردہ خانے منتقل کردی پولیس کا کہنا ہے کہ اہلخانہ کے بیانات کی روشنی میں مزید تحقیقات جاری ہیں۔