زیر تعمیر گھر کی دیوار گرنے سے 4 مزدور زخمی

 لاہور (کرائم رپورٹر) ڈی ایچ اے فیز 3 میں زیر تعمیر گھر کی دیوار اچانک گرنے سے چار مزدور زخمی ہو گئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور زخمی مزدوروں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ بعد ازاں ریسکیو اہلکاروں نے چاروں زخمیوں کو مزید علاج کے لیے جنرل ہسپتال منتقل کر دیا۔