زیر تعمیر دیوار گرنے سے بچے سمیت 2افراد جاں بحق

جاں بحق ہونیوالوں میں 28سالہ فیضان،8سالہ نعمان شامل ، اشفاق زخمی 
جہانیاں (خصوصی رپورٹ) نواحی علاقے ظفراللہ چوک کے قریب زیر تعمیر دیوار اچانک گرنے سے بچے سمیت2افراد جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 28 سالہ فیضان ولد مبارک اور 8 سالہ نعمان کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ زخمی 38 سالہ اشفاق ولد شریف کو فوری طبی امداد کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال جہانیاں منتقل کر دیا گیا۔ واقعہ کے بعد ریسکیو اہلکار امدادی کارروائی کے لیے موقع پر پہنچے، اہل خانہ نے اپنی مدد آپ کے تحت ملبے سے بچے کی لاش نکالی۔ اس واقعہ پر لواحقین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے واقعہ کی تحقیقات اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ دونوں جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمی کو ضروری کارروائی کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔