وزیرِاعلی سندھ سے اقوامِ متحدہ کے نمائندہ انیتا ہرش کی ملاقات

کراچی (آئی این پی)وزیرِاعلی سندھ سے اقوامِ متحدہ کے عالمی ادارہ خوراک کی نمائندہ انیتا ہرش نے ملاقات کی جس میں سندھ حکومت اور عالمی ادارہ خوراک کے درمیان تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ملاقات میں بتایا گیا کہ سندھ کے 5 اضلاع کیماڑی، ملیر، سجاول، ٹھٹہ اور ٹنڈو محمد خان کے 1336 سرکاری اسکولوں کے ڈھائی لاکھ طلبہ سندھ پائیدار اسکول کھانا پروگرام سے مستفید ہوں گے۔ اجلاس میں بینظیر نشو و نما پروگرام کے لیے عالمی ادارہ خوراک کی جاری معاونت، موسمیاتی خطرات سے متاثرہ کمزور آبادی کے تحفظ اور پیشگی اقدامات پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔اس موقع پر وزیرِاعلی سندھ نے کہا
 کہ سندھ پائیدار اسکول کھانا پروگرام بچوں کے مستقبل میں سرمایہ کاری ہے