بھارتی وزیرِاعلی کے خاتون کا حجاب اتارنے کے خلاف مذمتی قرارداد جمع

سرکاری تقریب میں مسلم خاتون ڈاکٹرکا نقاب زبردستی کھینچنا انتہائی افسوسناک ہے
شرمناک حرکت پر وزیر اعلی بہار نتیش کمارعالمی سطح پر مسلم خواتین سے معافی مانگے
لاہور (آئی این پی)بھارتی وزیرِاعلی کے خاتون کا حجاب اتارنے کے خلاف پنجاب اسملبی میں مذمتی قرارداد جمع کرادی گئی۔ مذمتی قراردادرکن آئی پی پی شعیب صدیقی نے جمع کرائی،قرارداد کے متن میں کہاگیاکہ سرکاری تقریب میں مسلم خاتون ڈاکٹرکانقاب زبردستی کھینچنا انتہائی افسوسناک ہے،یہ ایوان اخلاقیات سے گرے اس شرمناک واقعہ کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتاہے،وزیراعلی بہارنتیش کمارمودی کاگماشتہ،جسے اخلاقیات کا کوئی ادراک نہیں۔قرار داد میں کہا گیا کہ سانحہ مودی کی اقلیتوں،بالخصوص مسلم خواتین کیخلاف نفرت اور عدم تحفظ کی مثال ہے،کسی خاتون کا حجاب اتارنا انسانی وقارکی پامالی، مہذب معاشرہ میں قابل قبول نہیں،وزیر اعلی بہارکاعمل انتہائی گرا ہوا ہے جوصنفی ومذہبی امتیاز ظاہر کرتا ہے،شرمناک حرکت پر وزیر اعلی بہار نتیش کمارعالمی سطح پر مسلم خواتین سے معافی مانگے۔ قرارداد میں مطالبہ کیاگیاکہ عالمی انسانی حقوق کی تنظیمیں اوراو آئی سی بھارت کیخلاف کارروائی کریں، مسلم خواتین کیساتھ ہونیوالے اس توہین آمیزسلوک پرسخت کارروائی ناگزیرہے،یہ ایوان متاثرہ خاتون ڈاکٹر کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے،دعاہے کہ بہادرخاتون ڈاکٹر اور دیگر مسلم خواتین ہمیشہ اسلام کی پاسدار اور ثابت قدم رہیں۔