چیف جسٹس نے انصاف تک رسائی اور عدالتی کارکردگی بہتر بنانے کے اقدامات پر بریفنگ دی
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)’ چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی اقوامِ متحدہ کے ساتھ عدالتی اصلاحات پر اہم ملاقات ہوئی۔چیف جسٹس نے اقوامِ متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر محمد یحییٰ اور وفد سے ملاقات کی،یو این ڈی پی، یو این ویمن، یونیسف، یو این او ڈی سی اور یو این ایف پی اے کے نمائندے اجلاس میں شریک ہوئے، ملاقات میں پاکستان کے نظامِ انصاف میں اصلاحاتی ترجیحات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔سپریم کورٹ اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس نے انصاف تک رسائی اور عدالتی کارکردگی بہتر بنانے کے اقدامات پر بریفنگ دی، دوران گفتگو اْنہوں نے شہری دوست، جامع اور مؤثر نظامِ انصاف پر زور دیا۔