وزیرِ مملکت برائے وفاقی تعلیم وجیہہ قمر سے ورلڈ فوڈ پروگرام کی نئی کنٹری ڈائریکٹر انیتا ہرش کی ملاقات

بچوں کی غذائیت، سکولوں میں داخلوں اور حاضری کی شرح بڑھانے کے لیے باہمی تعاون مضبوط کرنے پر اتفاق
اسلام آباد(آن لائن)وزیرِ مملکت برائے وفاقی تعلیم وجیہہ قمر سے ورلڈ فوڈ پروگرام (ڈبلیو ایف پی)کی نئی کنٹری ڈائریکٹر انیتا ہرش کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں بچوں کی غذائیت، اسکولوں میں داخلوں اور حاضری کی شرح بڑھانے کے لیے باہمی تعاون مضبوط کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ملاقات میں اسلام آباد کے اسکولوں میں 'اسکول میلز پروگرام' (مفت کھانے کی فراہمی) کو مزید بہتر بنانے پر غورکیاگیا۔ دونوں رہنماؤں نے ملک میں شمولیت پر مبنی، منصفانہ اور معیاری تعلیم کے فروغ کے عزم کا اظہارکیا اور بچوں کی فلاح و بہبود، غذائیت، تعلیمی پائیداری اور اسکلز ڈویلپمنٹ کے شعبوں پر تبادلہ خیال کیا۔وزیرِ مملکت وجیہہ قمر نے بچوں کے صحت مند اور بہتر مستقبل کے لیے ورلڈ فوڈ پروگرام کے ساتھ مل کر کام کرنے کا اعادہ کیا۔