واشنگٹن (آئی این پی ) نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریپبلکن نمائندہ ایلیز سٹیفنک کو اقوامِ متحدہ میں امریکی سفیر کے عہدے کی پیشکش کی ہے۔ یہ بات امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ میں کہی گئی ہے ۔ ٹرمپ-وانس ٹیم کی ترجمان کیرولین لیویٹ نے سی این این کی رپورٹ کی تصدیق یا تردید کیے بغیر ایک ای میل بیان میں کہا، "نومنتخب صدر ٹرمپ جلد ہی اس بارے میں فیصلہ کر لیں گے کہ دوسری مرتبہ ان کی انتظامیہ میں کون کون خدمات انجام دے گا۔