حیدرآباد، بھارت میں ایک دلخراش واقعہ پیش آیا ہے، جہاں ایک شخص نے اپنی بیوی کو بچوں کے سامنے آگ لگا کر قتل کر دیا۔
ملزم نے بیوی کو بچانے کی کوشش کرنے والی بیٹی کو بھی آگ میں دھکیل دیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔ملزم وینکٹیش کی شناخت ہوئی ہے، اور مقتولہ کی بیوی کا نام تروینی بتایا گیا ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق، وینکٹیش اور تروینی کے درمیان جھگڑے اکثر ہوتے رہتے تھے اور ان کی دو بچے بھی ہیں، ایک بیٹی اور ایک بیٹا۔واقعے کے دن، 24 دسمبر، وینکٹیش نے پہلے اپنی بیوی کو تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔ جب بیٹی نے ماں کو بچانے کی کوشش کی تو اسے بھی آگ میں دھکیل دیا گیا۔
پڑوسیوں کے پہنچنے تک تروینی شدید جھلسنے کے باعث دم توڑ چکی تھی جبکہ بیٹی معمولی زخمی ہوئی اور اسے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق، تروینی کچھ دن قبل گھریلو تشدد سے بچنے کے لیے والدین کے گھر گئی تھی، مگر وینکٹیش نے واپس لانے کے بعد جھگڑے کے دوران اس پر حملہ کیا۔ پولیس ملزم کی تلاش میں ہے۔