سابق بھارتی آل راؤنڈر عرفان پٹھان نے ایک بار پھر سابق پاکستانی کپتان شاہد آفریدی کو نشانہ بناتے ہوئے متنازعہ بیان دے دیا۔
عرفان نے یوٹیوب ویڈیو میں الزام لگایا کہ آفریدی میڈیا میں ان کے نام پر شوز بناتے ہیں اور منفی باتیں کر کے شہرت اور پیسے کماتے ہیں۔دوسری جانب شاہد آفریدی نے نجی ٹی وی شو میں عرفان پٹھان کے الزامات کو اہمیت نہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ ان کی پیٹھ پیچھے ہونے والی باتوں پر توجہ نہیں دیتے۔ آفریدی نے مزید کہا کہ اگر بھارتی کھلاڑی واقعی مرد ہوتے تو براہِ راست ان کے سامنے بات کرتے، نہ کہ پیٹھ پیچھے باتیں کرتے۔آفریدی نے اپنے دور میں عرفان پٹھان کی پچ پر کارکردگی کو بھی یاد دلاتے ہوئے کہا کہ وہ صرف ان لوگوں کو مرد سمجھتے ہیں جو منہ پر بات کریں، جبکہ پیٹھ کے پیچھے باتیں کرنے والوں میں ہمت نہیں ہوتی۔