نئی دہلی: سابق بھارتی آل راؤنڈر عرفان پٹھان نے ایک حالیہ انٹرویو میں بھارتی ٹیم کے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی کے حوالے سے دلچسپ دعویٰ کیا ہے۔
عرفان پٹھان کے مطابق دھونی بعض کھلاڑیوں کو آف دی فیلڈ زیادہ حمایت اور مواقع دیتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جو کھلاڑی دھونی کے لیے حقہ تیار کرتے تھے، انہیں ٹیم میں زیادہ مواقع ملتے تھے جبکہ جو ایسا کرنے سے انکار کرتے تھے، انہیں وہ حمایت حاصل نہیں ہوتی تھی۔انٹرویو میں پٹھان نے یہ بھی بتایا کہ ایک بار خراب فارم کے دوران انہوں نے دھونی سے مشورہ مانگا کہ کیسے اپنی فارم بہتر کی جائے۔ دھونی نے جواب دیا کہ زیادہ وضاحتیں پیش کرنے یا بحث کرنے کے بجائے خود کو پرسکون رکھنا بہتر ہوتا ہے۔عرفان پٹھان نے کسی کا نام ظاہر نہیں کیا، لیکن ان کے بیانات نے سوشل میڈیا پر بحث کو جنم دیا ہے اور پرانے کھلاڑیوں کے درمیان دھونی کے انداز قیادت پر بھی سوالات اٹھائے ہیں۔