ملتان سلطانز کے مالک علی ترین کی تنقیدی اور دھمکی آمیز سوشل میڈیا پوسٹ

ملتان سلطانز کے مالک علی ترین کی تنقیدی اور دھمکی آمیز سوشل میڈیا پوسٹ

ویب ڈیسک: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز ملتان سلطانز کے مالک علی ترین کی ایک سوشل میڈیا پوسٹ نے شائقین کرکٹ کی توجہ حاصل کر لی ہے۔

علی ترین نے اپنے آفیشل ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر ایک وائرل ہونے والی ویڈیو کو ری ٹویٹ کیا ہے، جس میں ایک خاتون وکیل کو ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ کیپشن میں علی ترین نے طنزیہ انداز میں کہا، "اگر پی سی بی مجھ پر پابندی لگانے کی کوشش کی تو میں جانتا ہوں کہ مجھے کس کی خدمات حاصل کرنی ہیں۔"یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور ملتان سلطانز کے درمیان فرنچائز اونرشپ کے معاملے پر کشیدگی جاری ہے۔ سوشل میڈیا پر صارفین مختلف تبصرے کررہے ہیں، جن میں سے بعض نے علی ترین کے بیان کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

ایک صارف نے کہا کہ "اگلا قانونی نوٹس یعنی آپ نے پی سی بی کو ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر دھمکی دی ہے۔"شیخ آفتاب نے تبصرہ کیا کہ "اگر آپ اس خاتون کو وکیل بنانا چاہتے ہیں، تو یہ بالکل درست فیصلہ ہوگا کہ آپ کو بین کیا جائے۔