غیر قانونی سلاٹر ہا ئوس سے 50 کلو مضر صحت گوشت تلف

چیچہ وطنی ، ساہیوال ،غازی آباد ( خصوصی رپورٹ)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی غیر قانونی سلاٹر ہا ئوس پر کارروائی ? 50 کلو مضر صحت گوشت تلف ? مقدمہ درج ? ایک ملزم گرفتار۔محلہ محمد آباد چیچہ وطنی میں خفیہ طور پر گھر میں قائم غیر قانونی سلاٹر ہا ئوس پر کارروائی کی گئی۔ ویٹرنری ڈاکٹر کے مطابق گوشت کی حالت انتہائی خراب اور بدبودار پائی گئی۔بیماریوں زدہ غیر معیاری گوشت میٹ شاپ پر فروخت کیلئے سپلائی کیا جانا تھا