چیچہ وطنی : جعلی عاملوں کی بھرمار

 چیچہ وطنی (خصوصی رپورٹ)چیچہ وطنی و گردونواح میں جعلی عاملوں کی بھرمار کے باعث شہری خوفزدہوپریشان ہیں ،تفصیلات کے مطابق شہر اور گردونواح میں جعلی عاملوں نے عوام کو لوٹنے کا کاروبار عروج پر پہنچا رکھا ہے۔ یہ جعلی پیر اور عامل کاروباری بندش، پسند کی شادی، بے اولادی، شوہر کو راہِ راست پر لانے اور اولاد کی نافرمانی سمیت ہر پریشانی کا حل بتانے کا جھانسہ دے کر شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں۔ ہوس پرست اور بدکردار لوگ عامل کا روپ دھار کر نہ صرف عوام کی عزتوں سے کھیل رہے ہیں بلکہ ان کی دن رات کی جمع پونجی بھی ہتھیانے میں مصروف ہیں۔ عوامی حلقوں نے حکومت اور متعلقہ اداروں سے فوری نوٹس لے کر ان جعلسازوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔