چیچہ وطنی : بھکاریوں کی بھرمار، شہری پریشان

چیچہ وطنی (خصوصی رپورٹ) چیچہ وطنی اور گردونواح میں گداگروں نے ڈیرے جما لیے ہیں۔ شہر کے بازاروں، گلیوں اور محلوں میں صبح ہوتے ہی بھکاریوں کی بڑی تعداد بھیک مانگتی دکھائی دیتی ہے، جس سے شہریوں کی زندگی اجیرن ہو چکی ہے۔نو عمر بھکاری بچے لوگوں کے پیچھے لگ کر اصرار کرتے ہیں جبکہ بعض بھکاری بھیک نہ ملنے پر بددعائیں دینے لگتے ہیں۔