جعلی عاملوں کی بھرمار،سادہ لوح شہری لٹنیلگے

چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ)جعلی عاملوں کی بھرمار، جعلی عامل پیری مریدی کے روپ میں سادہ لوح شہریوں کی جمع پونجی لوٹنے میں مصروف ہیں ، تفصیلات کے مطابق شہر و گردونواح میں جعلی عاملوں نے سادہ لوح عوام کو لوٹنے کاکاروبار جاری کررکھا ہے،جعلی عامل اور پیر عوام کو کاروباری بندش، پسند کی شادی، بے اولادی، شوہر کو راہ راست پر لانا اور اولاد کی نا فرمانی سمیت ہر پریشانی کے حل کا جھانسہ دیکر دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگے۔ لالچی اور ہوس پرست بدکردار لوگ عامل کا روپ دھارکر لوگوں کی عزتوں کے ساتھ ساتھ دن رات کی جمع پونجی بھی لوٹنے میں مصروف ہیں،عوامی حلقوں نے ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔