کاروباری بندش، شادی، بے اولادی، ہر پریشانی کے حل کا جھانسہ دیا جاتا
چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ)چیچہ وطنی و گردونواح میں جعلی عاملوں کی بھرمار، جعلی عامل پیری مریدی کے روپ میں سادہ لوح شہریوں کی جمع پونجی لوٹنے میں مصروف، عوامی حلقوں نے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق شہر و گردونواح میں جعلی عاملوں نے سادہ لوح عوام کو لوٹنے کاکاروبار جاری کررکھا ہے۔ جعلی عامل اور پیر لوگوں کو کاروباری بندش، پسند کی شادی، بے اولادی، شوہر کو راہ راست پر لانا اور اولاد کی نا فرمانی سمیت ہر پریشانی کے حل کا جھانسہ دیکر دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگے۔ لالچی اور ہوس پرست بدکردار لوگ عامل کا روپ دھارکر لوگوں کی عزتوں کے ساتھ ساتھ دن رات کی جمع پونجی بھی لوٹنے میں مصروف ہیں۔ عوامی حلقوں نے ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔