فوڈاتھارٹی نے علی الصبح ناکہ بندیاں کر کے ٹینکر کوشاہ عالم مارکیٹ سیپکڑا
دودھ میں پانی، ویجیٹیبل گھی، مضرصحت کیمیکل اور ممنوعہ اجزا کی ملاوٹ پائی گئی
چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ)چیچہ وطنی سے رات کے اندھیرے میں لاہور کیلئیجعلی دودھ کی سپلائی ناکام، 3600 لٹر دودھ قبضے میں لیکرتلف کردیاگیا۔ شاہ عالم مارکیٹ میں علی الصبح فجر سے قبل کریک ڈا ئون پر ٹینکر سے 3600 لٹر دودھ بر آمدہوا۔ ڈی جی فوڈاتھارٹی کے حکم پر ٹیموں نے علی الصبح ناکہ بندیاں کر کے سپلائرٹینکر کوپکڑا، دودھ میں پانی، ویجیٹیبل گھی، مضرصحتکیمیکل اور ممنوعہ اجزا کی ملاوٹ پائی گئی۔ ایڈیشنل ڈی جی فوڈ اتھارٹی اسد آ نے بتایاکہ گزشتہ ماہ 26ہزار 766 دودھ سپلائرز، شاپس اور یونٹس کی چیکنگ کی گئی، 1کروڑ 15لاکھ 78ہزار لٹر سے زائد دودھ چیک کرکے 67ہزار 976لٹر جعلی دودھ تلف ، 41 یونٹس اور شاپس بند، جعلسازی پر 39مقدمات کرائے گئے۔ سابقہ ہدایات پر عملدر آمد نہ ہونے پر 1ہزار 884 کو 1کروڑ 95لاکھ سے زائد کے جرمانے کیے گئے۔