جمعیت کا آج یوم سیاہ

لاہور(خصوصی رپورٹ)اسلامی جمعیت طلبہ پْر امن حقوقِ طلبہ مارچ پر پولیس گردی کیخلاف آج شہر بھر میں یوم سیاہ منائے گی۔ طلبہ سیاہ پٹیاں باندھ کر تعلیمی اداروں میں آئیں گے جبکہ کالجز و یونیورسٹیز میں مارچ کا اہتمام کیا جائے گا۔ اسلامی جمعیت طلبہ کا کہنا ہے کہ حقوقِ طلبہ مارچ پر تشدد کرانے والے کو بے نقاب کرکے برطرف کیا جائے۔