دنیا بھر میں کشمیریوںنے بھارت کا یوم آزادی یوم سیاہ کے طور پر منا یا

 مقبوضہ کشمیر میں مکمل شٹر ڈائون ہڑتال اورروبار زندگی مفلوج  رہا‘درجنوں نوجوان گرفتار
 کشمیری نوجوانوں نے جگہ جگہ یومِ سیاہ کے بینرز، سیاہ جھنڈے اور پاکستانی پرچم آویزاں  کئے 
نئی دہلی (آئی ا ین پی )پاکستان سمیت دنیا بھر میں کشمیر یو ں نے   بھارت کا یوم آزادی یوم سیاہ کے طور پر منا یا ۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کی اپیل پر   غیور اور بہادر کشمیریوں سے   مقبوضہ جموں و کشمیر میں مکمل شٹر ڈائون ہڑتال  کی گئی ،تمام کاروباری مراکز ،تعلیمی ادارے بند اور سڑکوں پر ٹریفک معطل رہی جس سے کاروبار زندگی مفلوج ہوکررہ گیا  ۔ اس موقع پر ریاستی انتظامیہ کی جانب سے سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے تھے ۔ بھارتی فورسز نے روایتی جبر کا استعمال کرتے ہوئے چھاپے مارے، درجنوں نوجوانوں کو گرفتار  کرلیا گیا  اور انٹرنیٹ سروسز معطل کر دی۔اس کے باوجود وادی میں کشمیری نوجوانوں نے جگہ جگہ یومِ سیاہ کے بینرز، سیاہ جھنڈے اور پاکستانی پرچم آویزاں   کردیئے، مقبوضہ کشمیر کے کئی علاقوں میں بھارت مخالف نعرے اور آزادی کے حق میں وال چاکنگ بھی دیکھنے میں آئی