اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کا 77واں یوم تا سیس آج منایاجائے گا

 اسلام آباد (آئی این پی) اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کا 77واں یوم تاسیس آج پیر23دسمبر کو منایاجائے گا ۔یوم تاسیس کے سلسلے میں ملک بھر میں اسلامی جمعیت طلبہ کے زیر اہتمام مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کی بنیادبرصغیر کے عظیم مفکر مولا نا سیّد ابوالاعلیٰ مودودی نی23دسمبر1947ء کو رکھی تھی۔اسلامی جمعیت طلبہ کے سابق رہنمائوں میں مخدوم جاوید ہاشمی،موجودہ امیر جماعت اسلامی  حافظ نعیم ،سابق امیرجماعت اسلامی سیّد منور حسن مرحوم،جنرل(ر)حمید گل مرحوم،لیاقت بلوچ،معروف کالم نگار اوریا مقبول جان، سابق سفیر حسین حقانی،معروف شاعر خالد مسعود خان،سیّد علی گیلانی مرحوم اور دیگر شامل ہیں۔