لاہور(کرائم رپورٹر) ایس پی کینٹ قاضی علی رضا کی ہدایت پر پولیس نے فرقان اور محمد وہاج کو گرفتار کیا، جو سڑک پر ون ویلنگ کرتے اور ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر رہے تھے۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے انویسٹی گیشن کے حوالے کر دیے گئے۔ ایس پی کینٹ نے کہا کہ عوام کو خطرے میں ڈالنے والے ون ویلرز سے سختی سے نمٹا جائے گا اور والدین اپنے بچوں کو ون ویلنگ سے روکیں۔