ڈولفن سکواڈ کا ون ویلرز کیخلاف شکنجہ،16 گرفتار

 گرفتار ملزمان کو تھانہ مسلم ٹاؤن،کاہنہ،گجرپورہ و دیگر کے حوالے کردیا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن سکواڈ نے ون ویلرز کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کردیاترجمان ڈولفن کے مطابق شاہراہ عام پر ون ویلنگ کرنے والے 16 نوجوان گرفتار ہوگئے ملزمان شہریوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال کر خطرناک سٹنٹ کررہے تھے،ڈولفن نے فیروز پور روڈ،مسلم ٹاؤن،گجر پورہ و دیگر علاقوں میں کارروائیاں کرکے ملزمان گرفتار کیے گرفتار ملزمان کو تھانہ مسلم ٹاؤن،کاہنہ،گجرپورہ و دیگر کے حوالے کردیا گیاایس پی کینٹ اویس شفیق کا کہنا ہے کہ ون ویلنگ جان لیوا کھیل ہے،کارروائیاں جاری رہیں گی۔ون ویلنگ کوئی کھیل نہیں،خودکشی کے مترادف ہے،نوجوان تعلیمی سرگرمیوں میں حصہ لیں۔