لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن سکواڈ نے شاہدرہ ٹاؤن میں سوشل میڈیا پر ون ویلنگ اور خطرناک کرتب دکھانے والا ملزم علی کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان ڈولفن کے مطابق ڈولفن ٹیم نے ملزم کو دوران پٹرولنگ حراست میں لیا۔ ملزم کی ون ویلنگ اور خطرناک کرتب کی متعدد ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔ ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانہ شاہدرہ ٹاؤن کے حوالے کر دیا گیا۔ ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد نے کہا کہ ون ویلنگ جان لیوا کھیل ہے، والدین اپنے بچوں پر نظر رکھیں۔