لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن سکواڈ کا پتنگ بازی، ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ کرنے والوں کیخلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ترجمان ڈولفن کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں سے مجموعی طور پر 24 ملزمان گرفتار کر لئے گئے۔ڈیفنس، مال روڈ،جیل روڈ،بند روڈ، فیروزپور روڈ،دیگر علاقوں سے 20 ون ویلرز کو گرفتار کیا گیا،اسی طرح پتنگ بازی،ہوائی فائرنگ میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کر کیپتنگیں، پستول، گولیاں اورمیگزینز برآمد کر لئے گئے۔ایس پی ڈولفن شاہ میر خالد کے مطابق پتنگ بازی،ون ویلنگ،ہوائی فائرنگ کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔