موٹر سائیکل چوری کرنے والا گروہ گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) ڈولفن سکواڈ نے مغلپورہ اور گرین ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے 2 رکنی موٹر سائیکل اور سامان چوری کرنے والا گروہ گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ سامان برآمد ہوا۔ تینوں ملزمان ریکارڈ یافتہ ہیں اور مزید کارروائی کے لیے متعلقہ تھانوں کے حوالے کر دیے گئے۔ ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد نے کہا کہ شہریوں کے قیمتی اثاثے محفوظ رہیں گے۔