موٹر سائیکل چوری کروانے والا متحرک گروہ پکڑا گیا

2 موٹر سائیکل 15 کے پارٹس ،موبائل نقد رقم اسلحہ اور ماسٹر چابیاں برآمد
لاہور(کرائم رپورٹر)شفیق آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کروانے والا متحرک گروہ کوگرفتار کرلیا ایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق ڈی ایس پی سرکل کی سربراہی میں شفیق آباد پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے چار رکنی موٹر سائیکل و دیگر وہیکل چوری کرنے والا گینگ گرفتار کیاملزمان کے ساتھی کو سی سی ٹی وی فوٹیج میں موٹر سائیکل چوری کرتے دیکھا جا سکتا ہیملزمان ایک منٹ سے پہلے موٹر سائیکل کے لاک کھول کر رفو چکر ہو جاتے تھے ملزمان گلی محلوں اور بازاروں میں کھڑی موٹر سائیکل کو ماسٹر چابیوں سے کھول کر فرار ہو جاتے تھیپولیس سے بچنے کے لیے ملزمان پیدل آتے اور واردات کرنے کے بعد موٹر سائیکل پر سوار ہو کر نکل جاتے تھیوارادت کے بعد ملزمان موٹر سائیکل کو مختلف پارٹس کی شکل میں فروخت کر دیتے تھے ملزم جتنا بھی شاتر ہو قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتاملزمان کے قبضہ سے 1 پک اپ 2 موٹر سائیکل 15 سے زائد موٹر سائیکلوں کے پارٹس ،موبائل نقد رقم اسلحہ اور ماسٹر چابیاں برآمد کی گئی گرفتار ملزمان میں گل عباس،راشد،نتھن باور مسیح اور سہیل شامل ہیں پولیس نے ملزمان کے خلاف  مقدمات درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی ایس پی سٹی بلال احمد نے متحرک موٹر سائیکل چور گینگ کی گرفتاری پر ایس ایچ او شفیق آباد محمد آصف مانگٹ اور پولیس ٹیم کو شاباش دی انسداد جرائم کے حوالہ سے کڑی نگرانی کی جا رہی ہے