لاہور(کرائم رپورٹر)چوکی سبزی منڈی پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری میں ملوث تین رکنی گروہ کو گرفتار کر لیاایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی کے مطابق ملزمان کو ایک نجی بھٹے سے ٹریس کرکے حراست میں لیا گیا۔ گرفتار ملزمان میں علی رضا، حسن اور سلمان شامل ہیں، جن کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہیپولیس کے مطابق ملزمان گلی محلوں اور مختلف بازاروں میں ریکی کرتے تھے اور موقع ملتے ہی بغیر لاک کھڑی موٹر سائیکلیں چرا کر فرار ہو جاتے تھے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ایک ملزم کو موٹر سائیکل چوری کرکے فرار ہوتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہیابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا کہ ملزمان چوری شدہ موٹر سائیکلوں کے پارٹس نکال کر انہیں سستے داموں فروخت کرتے تھیپولیس نے ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ دو موٹر سائیکلیں، ایک پستول اور نقدی برآمد کر لی ہے۔ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی کا کہنا ہے کہ جرائم کے سدباب اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔