لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے جدید کیمرا نیٹ ورک اور ورچوئل پٹرولنگ کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں موٹر سائیکل چوری میں ملوث 2 رکنی گروہ کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزمان ہربنس پورہ کے علاقے میں شہریوں سے موٹر سائیکل چھیننے اور چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھیترجمان سیف سٹی کے مطابق ورچوئل پٹرولنگ آفیسر نے سیف سٹی کیمروں کے ذریعے چوری شدہ موٹر سائیکل کی فوری نشاندہی کی۔ جدید سرویلنس سسٹم کے تحت ملزمان کی شہر بھر میں نقل و حرکت کو مسلسل مانیٹر کیا گیا۔ سیف سٹی آپریشنز ٹیم نے مختلف مقامات سے ڈیجیٹل شواہد اکٹھے کر کے ملزمان کو کامیابی سے ٹریس کیا۔ تمام شواہد غازی آباد پولیس کے ساتھ شیئر کیے گئے جس کے بعد بروقت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا گیاترجمان سیف سٹی کا کہنا ہے کہ جدید کیمرا نیٹ ورک اور ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال سے جرائم کی فوری نشاندہی اور ٹریسنگ ممکن ہو رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے بھرپور استفادہ کر رہی ہے۔ شہری کسی بھی مشکوک سرگرمی یا ہنگامی صورتحال کی صورت میں فوری طور پر ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر کال کریں تاکہ بروقت کارروائی یقینی بنائی جا سکے۔ سیف سٹی شہریوں کو مکمل تحفظ فراہم کرنے میں ہمہ وقت پر عزم ہے۔
گروہ پکڑا گیا