سنیچر اور موٹر سائیکل چوری میں ملوث گروہ گرفتار

قبضے سے 3 پستول، 2 موبائل فون، نقدی اور 2 چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد
لاہور(کرائم رپورٹر)کاہنہ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے سنیچر اور موٹر سائیکل چوری میں ملوث ایک گروہ کو گرفتار کر لیاایس پی ماڈل ٹائون جہانداد اکرم کے مطابق ملزمان کو برکی کے علاقے سے ٹریس کر کے حراست میں لیا گیا۔ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ ایس پی ماڈل ٹائون نے ایس ایچ او کاہنہ کو ملزمان کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹاسک سونپا تھا، جس پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے کامیابی حاصل کی۔ملزمان مختلف علاقوں میں شہریوں کی ریکی کرتے تھے اور موقع ملتے ہی واردات کر کے فرار ہو جاتے تھے۔ سی سی ٹی وی فوٹیجز میں ایک ملزم کو خاتون سے پرس چھین کر بھاگتے ہوئے جبکہ دوسرے کو موٹر سائیکل چوری کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔گرفتار ملزمان کی شناخت زمان، فریاد اور علی کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 3 پستول، 2 موبائل فون، نقدی اور 2 چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد کر لی ہیں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ شہر میں سٹریٹ کرائمز کے خلاف خصوصی کریک ڈاو?ن بھی جاری ہے۔