لاہور(کرائم رپورٹر) لاری اڈہ ڈولفن نے کارروائی کرتے ہوئے 2 مشکوک ملزمان گرفتار کر کے ان کے قبضے سے پستول، خنجر، پولیس یونیفارم، گولیاں اور میگزین برآمد کر لیے۔ ملزمان بونیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ مزید کارروائی کے لیے دونوں کو تھانہ لاری اڈہ کے حوالے کر دیا گیا۔ ترجمان ڈولفن نے کہا کہ انسداد جرائم ٹیم شہریوں کی حفاظت کے لیے پوری طرح متحرک ہے۔