ٹیمیں جامع منصوبہ بندی کے تحت کرائم ہاٹ سپاٹس پر گشت کرتی ہیں:ایس پی محمد خان
لاہور (کرائم رپورٹر) ڈولفن فورس نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے تین مشکوک ملزمان کو گرفتار کر لیا ترجمان ڈولفن کے مطابق کارروائیاں جوہر ٹاؤن، نشتر اور فیکٹری ایریا کے کرائم ہاٹ سپاٹس میں کی گئیں ملزمان کو مشکوک حرکات کے باعث روکا گیا، جن کے قبضہ سے ایک پستول، دو رائفلیں، گولیاں اور میگزینز برآمد ہوئے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق گرفتار ملزمان حیدر، نواز اور سعید شارع عام پر اسلحہ کی نمائش کر کے خوف و ہراس پھیلا رہے تھیڈولفن سکواڈ کی ٹیموں نے گرفتار ملزمان کو مزید کارروائی کے لیے متعلقہ تھانوں، بشمول تھانہ نشتر کالونی، فیکٹری ایریا اور چوکی ایل بلاک کے حوالے کر دیا ہے ایس پی ڈولفن محمد خان کے مطابق ڈولفن سکواڈ کی ٹیمیں جامع منصوبہ بندی کے تحت کرائم ہاٹ سپاٹس پر خصوصی فوکس کے ساتھ گشت کرتی ہیں، جبکہ دورانِ پٹرولنگ اسٹاپ اینڈ سرچ آپریشنز بھی جاری ہیں۔