2 مشکوک افراد گرفتار، اسلحہ برآمد

 لاہور(کرائم رپورٹر)مناواں ڈولفن سکواڈ نے کارروائی کرتے ہوئے 2 مشکوک افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا ۔ترجمان ڈولفن سکواڈ کے مطابق مناواں ڈولفن سکواڈ نے کارروائی کرتے ہوئے 2 مشکوک افراد قربان اور لئیق کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا۔ڈولفن نے دوران پٹرولنگ 2 مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیاملزمان موقع سے فرار ہوگئے ۔تعاقب کے بعد مومن پورہ سے راؤنڈ اپ کرلیا گیا۔ملزمان کے قبضہ سے پستول،3موبائل،14 ہزار اور موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی، گرفتار ملزمان کو تھانہ مناواں کے حوالے کردیا گیا۔