لاری اڈہ پولیس ، منشیات فروش گرفتا، چرس برآمد

ملزم کے قبضہ سے 2200 گرام چرس اور 275 گرام آئس برآمد
لاہور (کرائم رپورٹر) لاری اڈہ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی۔ دوران چیکنگ ملزم سلمان کو گرفتار کیا گیا، جو لاہور کے مختلف مقامات اور بس سٹینڈوں کے گرد پیدل چل کر منشیات فروشی کرتا تھا۔ملزم کے قبضہ سے ہزاروں روپے مالیت کی 2200 گرام چرس اور 275 گرام آئس برآمد کی گئی۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کیا گیا ہے۔ ایس پی سٹی بلال احمد نے ایس ایچ او لاری اڈہ اور ٹیم کو شاباش دی اور کہا کہ انسداد منشیات فروشی کے حوالے سے شہر میں کڑی نگرانی جاری رہے گی تاکہ شہریوں کی حفاظت اور امن و امان کو یقینی بنایا جا سکے۔