لاہور(کرائم رپورٹر)لیاقت آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج سے سنیچر اورموٹر سائیکل چور کو گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق لیاقت آباد پولیس نے ملزم کو پنڈی راجپوتاں سے گرفتار کیا سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کو موٹر سائیکل چورا کر فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے ملزم ماڈل ٹاؤن لنک روڈ و گردونواح میں چوری کی موٹر سائیکل پر سنیچنگ بھی کرتا تھاچند روز قبل ملزم نے تنویر نامی شخص کی لنک روڈ سے موٹر سائیکل چورائی تھی ملزم سے چوری شدہ موٹر سائیکل چھینے گئے 3 موبائل اور پستول برآمد کر لیا گیا ہے ملزم اویس کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی کیلئے انویسٹی گیشن کے حوالے کر دیا گیاایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ سٹریٹ کریمینلز کیخلاف انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں جاری ہیں،