خواتین سے لوٹ مار اورموٹر سائیکلیں چوری، وکی گینگ پکڑا گیا

لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی کینٹ کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا کی ہدایت پر خواتین سے لوٹ مار اورموٹر سائیکلیں چوری کرنے والوں کے گرد شکنجہ سخت کر دیا گیااے ایس پی ڈیفنس شہر بانو نقوی کی سربراہی میں ایس ایچ او ڈیفنس اے نے پولیس ٹیم کے ہمراہ دبنگ کارروائی کرتے ہوئے خواتین سے لوٹ مار اور موٹر سائیکلیں چوری کرنیوالا2 رکنی وکی گینگ کوگرفتار کرلیااے ایس پی ڈیفنس شہر بانو نقوی کے مطابق ملزمان میں وکی اور اعجاز شامل ہیں ملزمان ڈیفنس اے اور ملحقہ علاقوں میں ریکی کرتے اور موقع پاکر گن پوائنٹ پر واردات کرتے تھے ملزمان سے 2موبائل فونز، موٹر سائیکل، نقدی رقم اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج میں خاتون سے بیگ چھینتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہیملزمان سے برآمدہ موٹر سائیکل اور موبائل فونز تھانہ فیکٹری ایریا اور ڈیفنس اے پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب ہیں گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکیمزید تفتیش کیلئے حوالے انوسٹی گیشنز کر دیا گیا ہے ایس پی کینٹ نے ایس ایچ او ڈیفنس اے خرم شہزاد اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ایس پی کینٹ قاضی علی رضا کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔