روس نے مشرقِ وسطیٰ میں جاری تنازع کے حوالے سے سعودی عرب کو ثالثی اور کشیدگی کم کرنے کی کوششوں میں تعاون کی پیشکش کردی۔
روسی وزیرِ خارجہ سرگئی لاوروف نے سعودی ہم منصب فیصل بن فرحان سے گفتگو کے دوران کہا کہ روس مشرقِ وسطیٰ کی موجودہ صورتِ حال کو سنبھالنے اور کشیدگی کم کرنے کی کوششوں میں دلچسپی رکھتا ہے۔دوسری جانب سعودی وزیرِ خارجہ فیصل بن فرحان نے اوپیک پلس تعاون کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس تعاون سے عالمی سطح پر تیل کی رسد اور طلب میں توازن برقرار رکھنے میں مدد ملتی ہے۔فیصل بن فرحان کے مطابق سعودی عرب اور روس کے درمیان تعاون عالمی توانائی کی منڈیوں کے استحکام کے لیے انتہائی اہم رہا ہے، جبکہ ریاض ماسکو کے ساتھ مزید شراکت داری اور تعاون کا خواہاں ہے۔