نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے لبنان میں جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور اس بات پر زور دیا کہ خطے میں پائیدار امن کے لیے جنگ بندی پر مکمل عملدرآمد ناگزیر ہے۔بیان کے مطابق اسحاق ڈار نے پاکستان کی سفارتی کوششوں کی مسلسل حمایت پر سعودی عرب کا شکریہ بھی ادا کیا۔ترجمان کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے مستقبل میں قریبی رابطے برقرار رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔