منی لانڈرنگ کیس: بھارتی سپریم کورٹ نے جیکولین فرنینڈس کی درخواست مسترد کر دی

منی لانڈرنگ کیس: بھارتی سپریم کورٹ نے جیکولین فرنینڈس کی درخواست مسترد کر دی

ویب ڈیسک: بھارتی سپریم کورٹ نے بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس کو بڑا جھٹکا دیتے ہوئے 200 کروڑ روپے کے منی لانڈرنگ کیس کو ختم کرنے کی ان کی درخواست مسترد کر دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ کیس انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے دائر کیا تھا، جس کا تعلق مبینہ فراڈ اور بھتہ خوری کے الزامات میں گرفتار ملزم سوکیش چندر شیکھر سے ہے، جو اداکارہ کا سابقہ بوائے فرینڈ بھی ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل جولائی میں دہلی ہائی کورٹ نے بھی جیکولین کی یہی درخواست مسترد کی تھی، جس کے بعد انہوں نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا۔

ای ڈی کے مطابق یہ کیس اگست 2022 میں اس وقت شروع ہوا جب دہلی پولیس نے سوکیش چندر شیکھر کے خلاف مقدمہ درج کیا۔ ملزم پر الزام ہے کہ اس نے مرکزی وزارت قانون کے اعلیٰ عہدیدار کا جھوٹا دعویٰ کر کے ایک معروف تاجر کی اہلیہ سے ان کے شوہر کی رہائی کے بدلے بھاری رقم بٹورنے کی کوشش کی۔تحقیقات کے مطابق چندر شیکھر نے جیکولین فرنینڈس کو بے حد قیمتی تحائف بھی دیے، جس کی وجہ سے اداکارہ کو بھی 200 کروڑ بھارتی روپے کی منی لانڈرنگ کیس میں نامزد کیا گیا۔