قصور(آ ئی این پی)پنجابی زبان کے شیکسپئر، عظیم صوفی شاعر اور ہیر رانجھا کے خالق سید پیر وارث شاہؒ کے 227 ویں سالانہ عرس کی تقریبات آ ج23 ستمبر کو نواحی قصبہ جنڈیالہ شیر خان میں ان کے مزار مبارک کو غسل دینے سے آغاز پذیر ہوں گی۔ تین روزہ تقریبات میں پنجاب کی روایتی ثقافت اور صوفیانہ ورثہ بھرپور انداز میں اجاگر کیا جائے گا اورملک بھر سے ہزاروں زائرین شرکت کریں گے جن کو روحانی و ثقافتی ماحول میسر آئے گا عرس کی تقریبات میں کبڈی، والی بال اور دیگر کھیلوں کے دلچسپ مقابلے منعقد ہوں گے جبکہ پنجابی مشاعرہ، ہیر گائیکی اور صوفی نائٹ زائرین کو محظوظ کریں گے۔ پنجاب کی روایت اور ثقافت کو اجاگر کرنے کے لیے خصوصی اسٹالز بھی لگائے جائیں گے جن میں مقامی ہنر، دستکاری اور روایتی کھانوں کی نمائش ہوگی