شیخوپورہ، عرس سید وارث شاہ ، 24 ستمبر کو مقامی تعطیل

شیخوپورہ (آئی این پی )معروف صوفی شاعر سید وارث شاہ کے 228 ویں عرس کے موقع پر شیخوپورہ میں مقامی تعطیل کا اعلان کردیا گیا۔ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ شاہد عمران مارتھ نے 24 ستمبر کو مقامی تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ ضلع بھر کے سرکاری و نیم سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ عرس کے موقع پر زائرین اور عقیدت مندوں کی آمد کا سلسلہ جاری رہے گا