وارث شاہ کے سالانہ عرس کی تقریبات کل سے شروع ہوں گی

شیخوپورہ (آئی این پی)پنجابی زبان کے شیکسپئر، عظیم صوفی شاعر اور ہیر رانجھا کے خالق سید پیر وارث شاہ کے 227 ویں سالانہ عرس کی تقریبات کل 23 ستمبر کو نواحی قصبہ جنڈیالہ شیر خان میں ان کے مزار مبارک کو غسل دینے سے آغاز پذیر ہوں گی۔ تین روزہ تقریبات میں پنجاب کی روایتی ثقافت اور صوفیانہ ورثہ بھرپور انداز میں اجاگر کیا جائے گا اور ہزاروں زائرین کو روحانی و ثقافتی ماحول میسر آئے گا عرس کی تقریبات میں کبڈی، والی بال اور دیگر کھیلوں کے دلچسپ مقابلے منعقد ہوں گے