بابا بلھے شاہ ؒ کے عرس کی تقریبات شروع،مزار کو غسل، چادر پوشی

قصور، لاہور(خصوصی رپورٹ )عظیم صوفی بزرگ حضرت بابا بلھے شاہ ؒ کے 268ویں سالانہ عرس مبارک کی 3روزہ تقریبات شروع ہوگئیں۔ممبر قومی اسمبلی سعد وسیم شیخ،ممبر صوبائی اسمبلی حاجی نعیم صفدر انصاری، ڈپٹی کمشنر عمران علی، ڈی پی او عیسیٰ خاں، صدر بار چوہدری احمد لطیف نے تقریبات کا افتتاح مزار اقدس کو غسل دے کرکیا،جبکہ سیکرٹری /چیف ایڈ منسٹریٹر اوقاف پنجاب ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے عرس کا افتتاح رسمِ چادرپوشی سے کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری اوقاف طاہر بخاری نے کہا کہ بابا بلھے شاہؒپرْ امن بقائے باہمی کے امین تھے۔