شمالی کوریا امریکہ مذاکرات کیلئے مشروط آمادہ

پیانگ یانگ( آئی این پی) شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ  ان نے امریکا سے مذاکرات کے لیے مشروط آمادگی ظاہر کردی۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق  ایک بیان میں  سربراہ شمالی کوریا کم جونگ  نے کہاکہ   شمالی کوریا اپنے ایٹمی ہتھیار سیدستبردارنہیں ہوگا، اس کے ایٹمی ہتھیار دفاع کی ضمانت ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکا ایٹمی ہتھیاروں کی دستبرداری کامطالبہ ترک کردے توبات ہوسکتی ہیکم جونگ کا کہنا تھا کہ  امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ خوشگوار یادیں وابستہ ہیں۔