امریکا، جنوبی کوریا اور جاپان شمالی کوریا کے خلاف اتحاد بنانے سے باز رہیں،روس
پیانگ یانگ(آئی این پی) شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے یوکرین جنگ میں روس کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کردیا جبکہ روس نے کہا ہے کہ امریکا، جنوبی کوریا اور جاپان شمالی کوریا کے خلاف اتحاد بنانے سے باز رہیں۔ غیرملکی میڈیارپورٹ کے مطابق روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان سے وونسان شہر میں ملاقات کی جس دوران کم جونگ ان نے یوکرین تنازع پر روس کے فیصلوں کی غیر مشروط حمایت کااعلان کیا۔ روس نے بھی شمالی کوریا کی سلامتی اور خودمختاری کو نقصان پہنچانے کی کسی بھی کوشش کی مخالفت کا اظہار کیا اور روسی وزیرخارجہ نے کہاکہ شمالی کوریا کے ساتھ سٹریٹیجک شراکت داری مزید مضبوط کرنا چاہتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا اور روس نے ایک دوسرے کی علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے تعاون کا اعادہ کیا۔ روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے امریکا، جنوبی کوریا اور جاپان کو شمالی کوریا کو نشانہ بنانے کے لیے سکیورٹی پارٹنرشپ بنانے کے خلاف خبردار کیا ہے۔ر