ہائی وے سے 3 خواجہ سرائوں کی لاشیں ملیں، تینوں کو گولیاں مارکر قتل گیا گیا تھا
مقتولین 20 ستمبر کی شام گھر سے یہ کہہ کر نکلے تھے کہ سپر ہائی وے جا رہے ہیں: پولیس
کراچی (آئی این پی ) کراچی کے علاقے سپر ہائی وے ناگوری سوسائٹی کے قریب سے تین خواجہ سرا ئوں کی لاشیں ملنے کے واقعے کا مقدمہ میمن گوٹھ تھانے میں درج کرلیا گیا ۔گزشتہ روز کراچی کے علاقے سہر ہائی وے سے 3 خواجہ سرائوں کی لاشیں ملیں، پولیس کے مطابق ان تینوں خوجی سرا وں کو گولیاں مارکر قتل گیا گیا تھا، پولیس نے مقتولین کے ساتھی محمد ظفر کی مدعیت میں میمن گوٹھ تھانے میں مقدمہ الزام نمبر 290/25 درج کرلیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ مقدمہ قتل کی دفعہ 302 کے تحت درج کیا گیا ہے، ایف آئی آر کے متن کے مطابق مقتولین 20 ستمبر کی شام گھر سے یہ کہہ کر نکلے تھے کہ سپر ہائی وے جا رہے ہیں، رات گئے واپسی نہ ہونے پر ان سے رابطے کی کوشش کی گئی لیکن کوئی جواب نہ ملا، اگلے روز واٹس ایپ گروپ کے ذریعے اطلاع ملی کہ تینوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں