کراچی، قاتلوں کی گرفتاری کیلئے 20 روز سے جاری احتجاج ختم

کراچی(آئی این پی )کراچی کے علاقے منگھوپیر میں نوجوان روشم حسین کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے 20 روز سے جاری احتجاج ختم کردیا گیا۔مظاہرین نے منگھوپیر پولیس اسٹیشن کے باہر قاتلوں کی گرفتاری کیلئے دھرنا دے رکھا تھا تاہم مظاہرین نے ملزمان کی گرفتاری کے بعد احتجاج ختم کردیا۔مظاہرین کی جانب احتجاج کے خاتمے کے بعد منگھوپیر کی سڑک کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کو مقتول کے والد نے شناخت کرلیا۔مقتول نوجوان روشم حسین کی نماز جنازہ رمضان گوٹھ اجتماع گاہ کے قریب ادا کردی گئی ۔یاد رہے کہ منگھو پیر مہران سٹی میں ڈکیتی کی واردات کے دوران ڈاکووں کی فائرنگ سے نوجوان روشم حسین جاں بحق ہوگیا تھا۔